جسٹس (ر)جواد خواجہ قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں:رانا ثناء

12-12-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ اعتراض سےقومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔

رانا ثناءللہ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بنچ میں شامل جسٹس طارق مسعود پر اعتراض کیخلاف ایک ٹویٹ میں کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنےاعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل پر بنے انٹرا کورٹ اپیل کے بنچ کے سربراہ پراعتراض ایک مذموم اقدام ہے،جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔  رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔