ذکا اشرف کی نگران وزیراعظم سے ملاقات، پی سی بی کے انتظامی امور سے آگاہ کیا

12-11-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی ملاقات، پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے پی ایس ایل، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سمیت دیگر امور پر بات چیت سمیت وزیراعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سے بھی آگاہ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ نگران وزیراعظم نے کرکٹ بارے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے ذکا اشرف کو مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں، کرکٹ ڈپلومیسی سے سفارتی تعلقات میں بہتری لائی جا سکتی ہے، حکومت پی ایس ایل کے شاندار انعقاد کیلئے حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔