روپیہ کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
12-11-2023
(لاہورنیوز) روپے کی قدر میں کمی ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی کیساتھ 284 روپے 75 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔