پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کیلئے تیار ہے،محمد حفیظ

12-11-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ ٹیم اس ٹیسٹ فارمیٹ میں سیٹ ہوچکی ہےاور اس نے اپنے ملک کے لیے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ یہ ٹیم چیلنج قبول کرنے کے لیے پرجوش ہے اور آسٹریلیا میں اچھا کھیلنا ان کے لیے بہت اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کو یہاں ہرانے آئے ہیں مقابلہ کرنے کے لیے نہیں، اس ٹیم میں ٹیلنٹ ہے اور ہم نے اپنی تیاری میں متعدد باکس ٹِک کیے ہیں۔ لڑکے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرجوش ہیں اور یہاں وہ جیتنا چاہتے ہیں۔