بلے پر فلسطینی پرچم لگانے کا معاملہ،کرکٹر اعظم خان نے خاموشی توڑدی،ردعمل جاری

12-11-2023

(ویب ڈیسک) نیشنل ٹی20 کپ کے میچ میں بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے کی وجہ سے جرمانہ عائد ہونے کے معاملے پر قومی کرکٹر اعظم خان کا ردعمل سامنے آگیا۔

لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اعظم خان نے کہا کہ یہ چپٹر اب بند ہوچکا ہے، پی سی بی کے پروٹوکول کی وجہ سے بات نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ اعظم خان نے نیشنل ٹی20 کپ ٹورنامنٹ کے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطین کا جھنڈا آویزاں کیا جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔