کیا ہانیہ عامر کا جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ بھی ہے؟اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

12-11-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹ کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر جعلی نام سے خفیہ اکاوْنٹ بھی بنایا ہوا ہے، اُس اکاوْنٹ پر میرے مداحوں نے بھی مجھے فالو کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے اپنے خفیہ اکاوْنٹ پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں، مداحوں سے مشورہ لینے کے بعد اپنے آفیشل اکاوْنٹ پر تصویر یا ویڈیو اپلوڈ کرتی ہوں۔