ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری دیدی

12-11-2023

(لاہور نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے مزید 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رقم خواتین میں سمال میڈیم انٹرپرائزز کے شعبے میں بہتری اور فروغ کیلئے استعمال ہوگی۔ واضح رہے کہ 6 دسمبر کو بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کیلئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے اور یہ رقم تین مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جبکہ فنڈز کی فراہمی کا مقصد پائیدار معاشی ترقی کے ہدف کا حصول ہے۔