سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان برقرار

12-11-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ کے دورے بھی کام نہ آئے۔ سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ پنجاب کے 14 فیصد سے زائد سکولوں میں کمپیوٹر لیبز نہ ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ 86 فیصد کے قریب ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ہی کمپیوٹر لیبز کی سہولت موجود ہے۔ کمپیوٹر لیبز نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ سکولوں میں کمپیوٹرکا مضمون نہیں پڑھایا جا رہا۔ بعض سکولوں میں لیبز کے بغیر ہی کمپیوٹر کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی دستاویزات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ 25 فیصد سکولوں میں لائبریریز موجود نہیں۔ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریری کا قیام لازم قرار دیا گیا ہے۔