خصوصی تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی گئی

12-11-2023

(لاہور نیوز) خصوصی تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی گئی۔ اداروں کو کئی ماہ سے ٹرانسپورٹ فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔

خصوصی بچوں اور اساتذہ کو سکول آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اداروں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور نے فنڈز جاری نہیں کئے  جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر ماریہ اسلام کا کہنا ہے کہ فنڈز کے لئے سی ای او ایجو کیشن کو درخواست بھجوائی مگر فنڈز نہ ملے۔