کشمیر کی حیثیت بارے بھارتی عدالت کے فیصلے پر یوتھ فورم فار کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ

12-11-2023

(لاہور نیوز) کشمیر کی حیثیت پر بھارتی عدالت کے فیصلے کو پاکستانی عوام نے مسترد کر دیا۔

کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے پر یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی عدالت کا فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ ہم پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے آج بھی انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاکستانی اور کشمیری عوام میں ناپسندیدگی پائی جا رہی ہے اور اس پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کشمیر کا  مسئلہ عالمی فیصلوں کے مطابق حل کرنے میں اقوام متحدہ مثبت کردار ادا کرے۔