کمشنر لاہور نے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں اصلاحات پر ایکشن پلان طلب کر لیا

12-11-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں اصلاحات اور کنٹرول روم کی تشکیل پر ایکشن پلان طلب کر لیا۔

کمشنر لاہور کی زیر صدارت ایل ڈی اے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی کے ریونیو اہداف کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور کو ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت ریونیو جنریشن میں 300 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ کے مختلف سیکشنز کو انٹی گریٹ اور پیپر لیس بنایا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ٹاؤن پلاننگ ونگ مختلف سائز کے نقشوں کے پروٹوٹائپ مہیا کرے گا۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ کی تمام ورکنگ کو آن لائن کرنے کے لئے کنٹرول روم بنایا جائے گا۔