شہر میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے 14 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی واشنگ کی گئی

12-11-2023

(لاہور نیوز) شہر میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے رات کی شفٹ میں سڑکوں کی دھلائی جاری ہے۔

ایکٹیویٹی کے دوسرے روز 14 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی خصوصی واشنگ کی گئی۔ شملہ پہاڑی، پریس کلب، ایجرٹن روڈ، ایبٹ روڈ اور لکشمی چوک پر نائٹ شفٹ میں واشنگ مکمل کی گئی۔ ایم اے او کالج، سیکرٹریٹ، کربلا گامے شاہ اور داتا دربار سے راوی پل تک بھی واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی گئی۔ منتخب کردہ 79 شاہراہوں کی واشنگ سویپنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے سی ای او بابر صاحب دین کے ہمراہ شملہ پہاڑی کے مقام پر واشنگ ایکٹیویٹی کا جائزہ لیا۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ مین روڈز کے ساتھ ساتھ سینٹرل ڈیوائیڈرز اور فٹ پاتھ بھی واش کئے جا رہے ہیں۔