فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چھاپہ، 900 کلو مربہ تلف کر دیا

12-11-2023

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چائنہ سکیم حیدر ٹاؤن میں واقع مربہ یونٹ پر چھاپہ مارا۔ فنگس زدہ مربہ برآمد ہونے پر یونٹ بند، 900 کلو مربہ تلف کر دیا۔ گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کو کھلے رنگ اور کیمیکلز لگا کر مضر صحت مربہ تیار کیا جا رہا تھا۔ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں فنگس اور کیڑوں سے بھرے پھلوں اور سبزیوں کا مربہ رکھا پایا گیا۔ سابقہ ہدایات پر عمل نا کرنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کھلی نالیاں، ٹوٹے فرش، گندے بدبودار ماحول میں مضر صحت مربہ بنایا جا رہا تھا۔ پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر یونٹ بند کر کے 900 کلو اچار تلف کر دیا گیا۔ خوراک کی تیاری میں ممنوعہ اشیاء کا استعمال معدہ، جگر کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔ پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہری اپنے اردگرد خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔