لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو سال یا سوا سال میں ازسر نو تعمیر کر دیا جائے گا، محسن نقوی

12-11-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو سال یا سوا سال میں ازسر نو تعمیر کر دیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہمارے بہت چکر چلے، ہسپتال کی بیسمنٹ میں بہت پانی کھڑا ہوتا تھا، بلڈنگ میں دراڑیں تھیں، ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیر دوبارہ شروع کی گئی، یہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کا ہسپتال ہے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی تمام چیزیں تبدیل ہو چکی ہیں، لیڈی ولنگڈن ہسپتال 230 بیڈز کا بنے گا، ہسپتال کو سال یا سوا سال میں تعمیر کر دیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ، ایف ڈبلیو او اور پنجاب گورنمنٹ کا ساتھ بڑھتا جا رہا ہے، پنجاب کے 3 بڑے پراجیکٹس پر ایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے، ایف ڈبلیو او اور پنجاب گورنمنٹ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کیلئے جو ممکن ہے ہم وہ کر رہے ہیں، اس ملک کی ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی، سب سے اپیل ہے کہ اس ملک کیلئے نیک نیتی سے کام کرنا ہے، اپنا کام نیک نیتی اور حق حلال کی کمائی سے کریں، اللہ سے امید ہے لیڈی ولنگڈن اچھا ہسپتال بنے گا، لاہورئیے تعریف کریں گے، اللہ ہم سب کو حق حلال کمانے اور کھانے کی توفیق عطا فرمائے۔