ذوالفقار بھٹو ریفرنس: بلاول نے کیس کی براہ راست نشریات کی اپیل کر دی
12-11-2023
(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کر دی۔
درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ کل ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا، سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔