فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام عالم کی خاموشی شرمناک ہے، عبداللہ حمید گل

12-11-2023

(لاہور نیوز) سربراہ تحریک جوانان پاکستان و کشمیر عبداللہ حمید گل کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام عالم کی خاموشی شرمناک ہے۔

عبداللہ حمید گل نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا اسرائیلی فورسز نے فلسطین میں انسانیت کے قتل عام کی نئی مثال قائم کی ہے، معصوم فلسطینیوں کا قتل عام انسانی حقوق کی تنظیموں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی  حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنی شناخت سے محروم کیا۔ پاکستان انسانی حقوق کے یو این چارٹر پر سختی سے عمل پیرا ہے۔