اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، 12 ملزمان گرفتار

12-11-2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف 12 مختلف کارروائیوں کے دوران 1416 کلو منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد میں بس میں سوار 3 ملزمان سے 500 گرام چرس اور 3 کلو افیون، آر سی ڈی روڈ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس میں 3 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور سے گاڑی اور رکشا سے مجموعی طور پر 2 ملزمان سے 48 کلو چرس برآمد کی گئی، روات میں گھر سے 3 کلو ہیروئن، 1 کلو 370 گرام آئس اور 7 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پشین میں یارو چوک کے قریب سے گاڑی سے 950 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جامشورو ٹول پلازہ سکھر کے قریب گاڑی سے 55 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی میں شیرشاہ کے قریب سے ملزم سے 54 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق خیبر کے غیر آباد علاقے میں 2 مختلف کارروائیوں میں 105 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے، میٹھا خان میں کوہاٹ کے قریب سے سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی ہے، قلعہ عبداللّٰہ کے غیر آباد علاقے سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 160 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔