پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظربندی کا حکم واپس لے لیا
12-11-2023
(لاہور نیوز) معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے نظر بندی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا۔
لاہورہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل تحریری حکم کچھ دیر بعد عدالت میں پیش کریں گے۔ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نےنظر بندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نظربندی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔وکیل درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ خدیجہ شاہ کوعدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔