کیااحد رضا میر اور سجل کی شادی ختم ہوگئی ؟اداکارہ ریشم نے تصدیق کردی

12-10-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے مشہور اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم  کا ایک انٹرویو ہوا جس میں اُن سے معروف شوبز شخصیات کی شادی ختم ہونے کےحوالے سے سوال کیا گیا،جس کے جواب میں انہوں نے سجل اور احد کی شادی کا تذکرہ بھی کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سجل انھیں بہت پسند ہیں اُن کی شادی ختم ہونے کا دکھ ہے۔   خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر مارچ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،انکی جوڑی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک تھی۔