نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز،سلیم جعفرکا بیان جاری

12-10-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ سلیم جعفر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق پی سی بی  کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں سلیم جعفر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو دینا چاہیے، کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں، بیٹنگ،باولنگ اور فلیڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی جو کہ قابل تعریف ہے۔ باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم اب ون ڈے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جو انتہائی اہم ہیں ، ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، ہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔