انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

12-10-2023

(ویب ڈیسک) اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں  کے نقصان پر 259 رنز بنائے، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ارشین کلکرنی 24 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے جبکہ رودر پٹیل ایک رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں آدرش سنگھ اور بھارتی کپتان ادے سہارن نے 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم آدرش 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں مشیر خان 2، ارویلی اویناش 11، مروگن ابھیشیک 4 اور راج لمبانی 7 رنز بنا سکے۔ میچ کے اختتامی اوورز میں سچن داس نے 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 4، عبید شاہ اور عامر حسن 2،2 جبکہ عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔