پیپلزپارٹی کسی جماعت سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہی: قمر زمان کائرہ

12-10-2023

(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی جماعت سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہی۔

قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب کو سیاست کرنے کا حق ملنا چاہئے، میاں نواز شریف کو لندن روانگی کے وقت سے ہی فیور دی جا رہی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، پیپلزپارٹی کسی جماعت سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہی، ق لیگ، آئی پی پی، ایم کیو ایم سے ایڈجسٹمنٹ کیسے ہوتی ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کے سہارے کے علاوہ کبھی کوئی سہارا نہیں لیا، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اگر کیسز میں ملوث ہیں تو کیسز کا جلد ٹرائل ہونا چاہئے، جزا اور سزا کا فیصلہ عدالتوں سے ہونا چاہئے، اگر کسی نے قانون توڑا ہے تو شفاف طریقے سے کارروائی کی جائے۔