محکمہ ٹرانسپورٹ کا موٹر سائیکل رکشوں کو 2 جنوری 2024 تک عائد جرمانوں سے استثنیٰ

12-10-2023

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کا تاریخی اقدام سامنے آ گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل اور دوسرے رکشوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لئے ریلیف فراہم کر دیا۔

تمام رکشوں کو 2 جنوری 2024 تک عائد جرمانوں سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ بروقت فٹنس کروانے والوں کو لیٹ انسپیکشن میں چھوٹ دے دی ہے۔ مقررہ مدت کے بعد جرمانہ شروع ہو جائے گا۔ حکومت پنجاب نے رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور دیگر رکشوں کو 2 جنوری تک جرمانے معاف کر دیئے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ رکشہ مالکان کو نادر موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ بروقت فٹنس کروا کر جرمانے سے مستثنیٰ ہو جائیں، اس اقدام سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی۔