گورنر پنجاب سے مراکش میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

12-10-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے مراکش میں تعینات پاکستان کے سفیر سمیع ملک کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا پاکستان اور مراکش کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں، آپ ان تعلقات کو مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم ، تجارت اور سیاحت میں نئی بلندیوں تک لے کر جائیں، دونوں ممالک کے درمیان سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام شروع کرنے سے تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ گورنر پنجاب نے پاکستانی سفیر سے ویزہ  کے حصول میں مشکلات اور تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔ سمیع ملک نے اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔