ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی چیل گوشت بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات
12-10-2023
(لاہور نیوز) ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر نے چیل گوشت بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات کر دیں۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر میں چیل گوشت بیچنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کسی بھی جگہ پر چیل گوشت بِکنے کی صورت میں انفورسمنٹ انسپکٹر اور زونل افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا زونل افسران خصوصی ٹیموں کے ہمراہ چیل گوشت پوائنٹس کا خاتمہ یقینی بنائیں، چیل گوشت پوائنٹس ٹریفک حادثات اور بدنظمی کا سبب ہیں، تمام زون ایم او ریگولیشن کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ جمع کروائیں گے۔