چھٹی کے روز لاہوریوں نے فیملیز کے ہمراہ ناشتہ پوائنٹس کا رخ کیا

12-10-2023

(لاہور نیوز) چھٹی کے روز لاہوریوں نے فیملیز کے ہمراہ ناشتہ پوائنٹس کا رخ کیا۔ شہری من پسند ناشتے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

کوئی فیملی کے ساتھ آیا تو کوئی دوستوں کو ہمراہ لایا۔ شہریوں نے نان چنے، حلوہ پوری، گرماگرم کچوریوں اور بونگ پائے کا لطف اٹھایا۔ روایتی ناشتے کے ساتھ چائے اور لسی کا بھی دور چلتا رہا۔ شہریوں نے ناشتے کی بہت تعریف کی، بولے چھٹی کے روز فیملی کے ہمراہ ناشتہ کرنے آتے ہیں۔ دکانداروں نے کہا کہ چھٹی کے روز رش زیادہ ہوتا ہے۔ بعض دکانداروں نے مہنگائی کا شکوہ بھی کیا۔ شہریوں نے گرما گرم ناشتہ کیا اور گھر والوں کے لئے بھی پیک کروایا۔