اکبر چوک پر فلائی اوورز کی تکمیل کے بعد کالج روڈ پر کام شروع

12-10-2023

(لاہور نیوز) اکبر چوک پر فلائی اوورز کی تکمیل کے بعد کالج روڈ پر کام شروع ہو گیا۔

نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈی اے نے کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا۔ منصوبے کے تحت اکبر چوک تا امیر چوک سڑک کی مرمت و بحالی پر کام کیا جائے گا۔ سڑک کی وائیڈنگ کے ساتھ ساتھ روڈ کٹ اور روڈ کراسنگ پُلوں کی بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے کالج روڈ پر بھی ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل کینال روڈ تا امیر چوک سگنل فری کوریڈور مکمل کیا گیا ہے۔