پنجاب کے تمام لائسنسنگ سینٹرز آج بھی کھلے ہیں ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک

12-10-2023

(لاہور نیوز) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام لائسنسنگ سینٹرز آج بھی کھلے رہے گے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے عوام چھٹی کے روز بھی ٹریفک پولیس کی تمام لائسنسنگ خدمات حاصل کر سکتے ہیں، عوام اس چھٹی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے لائسنس بنوائیں، ڈیٹا سینٹر اور کمرہ کنٹرول سے پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، تمام سپروائزری سٹاف لائسنسنگ سینٹرز میں عوام کے لئے آنے والی مشکلات کو فوری دور کریں، صوبہ بھر کے تمام لائسنسنگ سینٹرز میں آنے والے شہریوں کے لئے تمام بنیادی سہولیات ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا میرا ایک ہی خواب ہے کہ صوبہ بھر کے تمام شہریوں کو عزت اور احترام سے لائسنس جاری کئے جائیں، عوام کے تمام مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور انشاللہ ہم کر کے رہے گے۔