کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

12-10-2023

(لاہور نیوز) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے چند منٹ میں گاڑی کو منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا، تمام مسافر محفوظ ہیں، آگ سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے سی ای او ریلوے نے تحقیقات کا حکم دے دیا، ابتدائی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ٹرین میں آگ لگنے کا معاملہ ایک بج کر پینتیس منٹ پر پیش آیا، آگ پر دو بجے قابو پا لیا گیا، آگ گاڑی کی پاور وین میں لگی تھی، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  واضح رہے کہ کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگنے کا واقعہ کاہنہ ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا تھا۔ آگ لگنے کے باعث ڈرائیور نے ٹرین روک کر باقی بوگیوں کو پاور وین سے الگ کر دیا تھا۔