مغلپورہ: گٹر میں دھماکے سے 3 افراد زخمی

12-10-2023

(لاہور نیوز) مغل پورہ کے علاقے میں آٹو مارکیٹ کے قریب گٹر میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق گٹروں میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکا ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، واقعہ کی تحقیق جاری ہے۔