چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لئے پیپلز پارٹی کی کمیٹی تشکیل

12-10-2023

(لاہور نیوز) چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لئے پیپلزپارٹی کی بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

پیپلزپارٹی کا بارہ رکنی وفد (کل) پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرے گا۔ بارہ رکنی کمیٹی میں چار کا تعلق سندھ ، چار پنجاب، دو کے پی کے اور دو کا بلوچستان سے ہے۔ پنجاب سے قمر زمان کائرہ، حسن مرتضی، عبدالقادر شاہین اور موسی گیلانی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے۔ سندھ سے سینیٹر تاج حیدر ،سعید غنی اور ضیا الرحمان الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے۔ کے پی کے سے فیصل کریم کنڈی، شجاع خان اور بلوچستان سے چنگیز خان جمالی اور روزی خان کاکڑ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے۔