لاہور :گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

12-10-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے باغبان پورہ اقبال نگر میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر رات گئے بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، مقتول کی شناخت 35 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔