ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم ہمارے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، پیٹ کمنز

12-10-2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم ہمارے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پیٹ کمنز نے کہا بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے اور ان کی کوئی خاص کمزوریاں بھی نہیں ہیں، بابر اعظم کی میچ کھینے کی تکنیک بہت مضبوط ہے، وہ گراؤنڈ میں کہیں بھی اچھا سکور بنا سکتے ہیں، اس سیریز میں بابر اعظم ہمارے لئے مشکل ہوں گے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز کی لسٹ میں شامل ہیں جنہیں آؤٹ کرنے کے بعد ہمیشہ آپ مطمئن ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کھیلنے کے بعد پرتھ پہنچ چکی ہے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔