سموگ کے ڈیرے، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر

12-10-2023

(لاہور نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی کا راج تاحال برقرار ہے، شہر کی فضا آج بھی مضر صحت ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 226 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے بعد کراچی میں بھی سموگ کا راج ہے، فضائی آلودگی میں شرح 179 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے۔