رات کی شفٹ میں کام کرنےوالے لوگوں کو کن طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟جانئے

12-09-2023

(ویب ڈیسک) تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے نصف سے زیادہ لوگوں کو کم از کم نیند سے جُڑے ایک طبی مسئلے کا ضرور سامنا ہوتا ہے۔

ماہرین کا تحقیق میں کہناتھا کہ رات کی مشقت جسمانی ’گھڑی‘ کو خراب کرتی ہے،راتوں میں کام کرنے والے تقریباً 51 فیصد لوگوں میں کم از کم نیند سے جُڑا ایک نہ ایک طبی مسئلہ ضرور پایا جاتا ہے۔ محققین  کا مزید کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں باقاعدگی سے شفٹوں میں کام کرنے کے مقابلے میں رات کی شفٹوں میں کام کرنے سے نیند کی مسلسل رہنے والی خراب صورتحال درپیش آتی ہے۔ ماہرین کا  مزید کہنا تھا کہ  اس بات کے بہت سے شواہد موجود ہیں کہ رات کی شفٹ نیند کے معیار کو کم کرتی ہے تاہم اس بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں کہ مختلف ملازمتوں کی شفٹیں نیند کی مخصوص خرابیوں کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔