شاداب خان کی باولنگ کیوں متاثر ہوئی؟آل راونڈر نے وجہ بیان کردی

12-09-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ایکشن میں مسائل کی وجہ سے میری باولنگ متاثر ہوئی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں شاداب خان کا کہنا تھاکہ ورلڈکپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہ رہی،کبھی بنیادی غلطیاں ایسی ہورہی ہوتی ہیں کہ آپ کو خود ان کا اندازہ نہیں ہو پاتا، میرے ایکشن میں ایسا توازن نہیں تھا کہ تسلسل کے ساتھ مطلوبہ لینتھ پر گیند کرسکوں،میں اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ فارم میں واپس آسکوں۔ انہوں نے کہا کہ میں باولنگ کی بہت زیادہ مشق کرتا ہوں، بیٹنگ زیادہ نہیں کرتا، پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تو بہت  طرح کی باتیں سامنے آتی ہیں،اصل مسئلہ باولنگ ایکشن میں توازن کا ہے، اس پر کام بھی ہورہا ہے۔