پاکستان کا ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں شاندار آغاز

12-09-2023

(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں شاہ زیب اور عاصم خان نے شاندار آغاز کیا ہے۔

 ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں عاصم خان نے پہلے راؤنڈ میں کیرغیزستان کے فائٹر کو شکست دی، ایرالی ایرزہٹ کے خلاف عاصم نے تین ، صفر سے کامیابی حاصل کی اب دوسرے راؤنڈ میں وہ میزبان تھائی لینڈ کے پلیئر سے مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب شاہ زیب نے اپنی فائٹ میں سپین کے ڈین اولٹین اندرے کو شکست دی، پہلے راؤنڈ میں شاہ زیب کو بائی ملی تھی، سپین کے فائٹر کے خلاف دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب کو تین ، صفر سے کامیابی ملی ۔