190 ملین پاؤنڈ کیس: زبیدہ جلال کا نیب کے سامنے نیا انکشاف

12-09-2023

(ویب ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ ہم نے تحقیقات کا مطالبہ کیا، مجھ سمیت کئی کابینہ کے ارکان کے تحفظات کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کسی کی ایک نہ سنی، سنجیدہ معاملے کو منظور کیا اور منٹس کو خفیہ رکھنے کا کہا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ ہم نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کا اثاثہ ہے، واپس آنا چاہئے، کابینہ میں بھی یہی موقف اپنایا تھا لیکن ہمارے اصرار کے باوجود سابق وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی۔