سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور
12-09-2023
(ویب ڈیسک) مردان کی مقامی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی۔
مردان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑپھوڑ کے الزامات ہیں، 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا، اسد قیصر اس وقت سینٹرل جیل مردان میں قید ہیں۔