رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
12-09-2023
(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ، پٹرولیم ڈویژن نے رازق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو ہٹانے کی منظوری دی جبکہ انہیں مستقل سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔ رازق سنجرانی وفاق میں واحد بلوچ ایم ڈی تھے ، وہ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت کم عمر ایم ڈی تعینات ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق رازق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے بورڈ کا اجلاس رات ایک بجے طلب کیا گیا، دو بجے انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ رازق سنجرانی پٹرولیم ڈویژن کے مستقل سرکاری ملازم بھی تھے، قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجرانی کو سیاسی نشانہ بنا کر عہدے سے برطرف کیا گیا۔