سیف سٹی نے 100 سے زائد دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو پکڑوا دیا

12-09-2023

(لاہور نیوز) سیف سٹی نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

سیف سٹی نے 100 سے زائد دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو پکڑوا دیا۔ دھواں چھوڑتے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بھی کارروائی کروائی گئی۔ دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کوڑے کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں سے کی گئی۔ کیمروں میں دھواں چھوڑتی گاڑیاں نظر آنے پر فیلڈ فورس کو آگاہ کیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ سیف سٹی جرائم کی روک تھام کیساتھ  ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے۔