پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری

12-09-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ٹاپ 5000 اہل امیدواروں کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی۔ عبوری لسٹ اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر داخلے کیلئے لگائی گئی ہے۔ میرٹ لسٹ میں سے 3389 امیدواروں کو ہی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ مل سکے گا۔ ایم بی بی ایس کیلئے اوپن میرٹ 91.3 اور بی ڈی ایس کیلئے 91.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ امیدوار عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے اعتراضات اگلے 48 گھنٹے کے اندر درج کرا سکتے ہیں۔ اعتراضات صرف آن لائن کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے وصول کئے جائیں گے۔ اعتراض کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا لازمی ہو گا۔ تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ 12 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق امیدواروں کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اسی حتمی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر الاٹ کئے جائیں گے۔ داخلہ میرٹ اور کالجز کیلئے امیدوار کی دی گئی چوائس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ میڈیکل کالج الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔