نگران وزیراعلی پنجاب کا شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر پراجیکٹ کا دورہ

12-09-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور اور ملحقہ سڑکوں کی تعمیر پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پراجیکٹ کی تکمیل مدت 18 دسمبر مقرر کر دی۔ انہوں نے کہا مقررہ تاریخ سے آگے کسی صورت پراجیکٹ نہیں جائے گا، 18 دسمبر تک ہر صورت پراجیکٹ مکمل کیا جائے۔ پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعلی نے بورڈ پر 18 دسمبر تاریخ لکھ کر متعلقہ پراجیکٹ ٹھیکیدار سے دستخط کروائے۔