سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژنل کوچز کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب

12-09-2023

(لاہور نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژنل کوچز کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب ہوئی۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل مہمان خصوصی تھے۔ ڈی ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے تربیتی پروگرام کے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا کہنا تھا پہلے بیج کے تمام شرکا کو جدید تربیت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، آپ نے جو علم حاصل کیا وہ آگے پھیلائیں، نئے کھلاڑی سامنے لے کر آئیں، سپورٹس کی تربیت دیں، کلبز میچز کروائیں، کھلاڑیوں کی ٹیکنیکل کمزوریاں دور کریں۔ انہوں نے کہا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز کا دوسرا بیج جنوری میں ہو گا۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے کوچز نے ایک ہفتہ تک لاہور میں تربیت حاصل کی۔ پرنسپل چاند پروین، چیف انسٹرکٹرحفیظ بھٹی، انسٹرکٹرز شائستہ قیصر اور ساجد علی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹرعطاء الرحمن بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ آخری روز ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے اینٹی ڈوپنگ کے موضوع پر لیکچر دیا جس میں انہوں نے اینٹی ڈوپنگ کی وجوہات اور مضر اثرات کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا ہر کھلاڑی کیلئے ڈوپنگ کے قوانین سے آگاہی ضروری ہے، ڈوپنگ کے منفی اثرات مرد اور خواتین ایتھلیٹ کیلئے خطرناک ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز کا قیام ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا بہترین اقدام ہے۔ تربیتی پروگرام کے آخری روز تمام کوچز کا امتحان لیا گیا۔