اے این ایف کی کارروائیاں : منشیات برآمد، خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار

12-09-2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 کارروائیوں کےدوران 34 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، لاہور، کراچی اور فیروزخیل میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 2 کلو 600 گرام آئس ، 700 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ  کارروائی میں 95 آئس بھرے کیپسولز،30 کلوگرام چرس بھی برآمدکی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔