شکر قندی استعمال کرنے کے کیا فوائد ہیں؟جانئے
12-08-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے شکر قندی استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد بیان کردیے۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ شکرقندی میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں جبکہ شکرقندی مختلف اینٹی آکسیڈنٹس پیش کرتی ہے جو بعض قسم کے کینسر سے بچانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ شکرقندی میں بیٹا کیروٹین کا ناقابل یقین حد تک ذخیرہ ہوتا ہے، بیٹا کیروٹین جسم میں وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے اور آنکھوں کے اندر روشنی کا پتہ لگانے والے رسیپٹرز بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح نارنجی رنگ کی شکرقندی بیٹا کیروٹین کے کثیر قدرتی ذرائع میں سے ایک ہے جو کہ پودوں پر مبنی ایک مرکب ہے اور جسم میں وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے۔ یہ صحت مند مدافعتی نظام کے لیے بھی اہم ہے۔