حریم شاہ کو بڑا دھچکا،ٹک ٹاکر کا سوشل میڈیا کا اکاونٹ معطل

12-08-2023

(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔

رپورٹ کےمطابق سوشل میڈیا صارفین نے جب حریم شاہ کی پروفائل کا وزٹ کیا تو انہیں علم ہوا کہ ایکس قوانین کی خلاف ورزی پر حریم کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر کے ایکس پر فالوورز کی تعداد تین لاکھ 73 ہزار ہے  جبکہ  حریم شاہ سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔