خون سفید ہوگیا،کوٹ لکھپت میں بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

12-08-2023

(ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے تشدد کرکے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں چندرائے روڈ کے رہائشی فیصل کا بڑے بھائی رمضان کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ملزم رمضان نے بھائی پر تشدد کرتے ہوئے اسے  اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق زخمی فیصل کو  اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ  فیصل کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رمضان فرار ہوگیا ہے،و اقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔