بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو پی پی پی میں شامل

12-08-2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو پی پی پی میں شامل ہو گئے۔

آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سکندر عمرانی بھی پی پی پی میں شامل تھے۔ آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو و دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔ آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔ آصف زرداری سے ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔