میرا پیارا ٹیم نے 76 سالہ نابینا بزرگ کو اپنوں سے ملا دیا

12-08-2023

(لاہور نیوز) میرا پیارا ایپ اپنوں کو ملانے کا ذریعہ بن گیا۔ میرا پیارا ٹیم نے 76 سالہ نابینا بزرگ کو اپنوں سے ملا دیا۔

06 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 76 سالہ یونس کو اپنوں سے ملا دیا گیا۔ میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں، بزرگوں کی ڈیٹا کولیکشن کے لئے ایدھی ہومز کا وزٹ کیا۔ ٹیم نے ایدھی ہومز میں موجود نابینا اور ذہنی مفلوج یونس کے متعدد انٹرویوز اور فالواپ سیشن کئے۔ بالاآخر بائیو میٹرک کروانے سے یونس کی فیملی کو ڈھونڈ نکالا۔ اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا۔ سی ٹی او لاہور نے میرا پیارا ٹیم کو شاباش، نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا شہری " پنجاب پولیس ایپ" میں گمشدہ بچوں و افراد کی معلومات حاصل کر کے خود سے ان کا اندراج کر سکتے ہیں، میرا پیارا ٹیم گمشدہ بچوں، افراد کو اپنوں سے ملانے کا ذریعہ بن رہی ہے۔